پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور جامعہ کے مہتممِ اعلیٰ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پی آر او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم کے اہلِ خانہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور ان …
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ، مہتممِ اعلیٰ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور جامعہ کے مہتممِ اعلیٰ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پی آر او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم کے اہلِ خانہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی دینی و علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی دینی تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی اخلاقی و فکری تربیت کے لیے وقف کیے رکھی، ان کی وفات سے علمی و دینی حلقوں میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایسے اکابرین قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. دورے کے دوران جامعہ اشرفیہ کی انتظامیہ اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی گئی اور دینی مدارس کے کردار اور معاشرے میں ان کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا.








