پشاور۔20اپریل (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی نے گورنرہاﺅس پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال، انتظامی امور اورترقیاتی اقدامات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی اور قبائلی مشران قبائلی عوام …
گورنر خیبر پختونخوا کی قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔20اپریل (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی نے گورنرہاﺅس پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں امن وامان کی صورتحال، انتظامی امور اورترقیاتی اقدامات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی اور قبائلی مشران قبائلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں جن کی رائے اور مشاورت تمام فیصلوںمیں یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی روایات ، قبائلی مشران اورقبائلی عوام کے نمائندوں کا احترام اورعزت ووقار حکومت کیلئے مقدم ہے۔ قبائلی علاقے بہت جلدملک کے ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں کھڑے ہوں گے کیونکہ فاٹا انضمام کا مقصد ہی مذکورہ علاقوں کوترقی یافتہ اورخوشحال بناناہے، سابقہ فاٹا سے متعلق تمام فیصلے قبائلی عوام کی روایات کے مطابق کئے جارہے ہیں جس میں قبائلی مشران اورعوامی نمائندوں کی مشاورت شامل ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھاکہ پوری قوم قبائلی عوام کے ملک وقوم کی خاطرقربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ملاقات میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ضلع خیبر اقبال آفریدی، گل ظفرخان اورگل دادخان ضلع باجوڑ، جواد حسین ضلع اورکزئی بھی شامل تھے۔








