گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی۔گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مزار پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار …

پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی۔گورنر خیبرپختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مزار پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کےلیے خصوصی دعا کی۔

انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے ، شہدائے اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ کے درجات بلند کرے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل، زخمیوں کو شفائے کاملہ اور قوم کو درپیش چیلنجز سے نجات عطا فرمائے۔

مزید خبریں