گورنر سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نئے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی
گورنر سندھ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نئے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی
کراچی۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے رضوان احمد کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے ایس پی ایس سی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے ارسال کی گئی سمری پر دستخط کر دئیے ۔
گورنر سندھ نے نئے چیئرمین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رضوان احمد کی قیادت میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے وقار اور ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔









