گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی

کراچی۔ 16 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر پر گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی۔گورنر ہائوس کے عملہ اور سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، یومِ تشکر کے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق ( آپریشن بُنْيَانٌ …

کراچی۔ 16 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر پر گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی۔گورنر ہائوس کے عملہ اور سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، یومِ تشکر کے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق ( آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص) میں تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی۔یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی اور افواجِ پاکستان کی بے مثال حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔اس موقع پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔