کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے اور اس طرح کے حادثات سب کے لیے صدمے کا باعث …
گورنر سندھ کا چترال میں برفانی تودہ گرنے سے 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
کراچی۔ 23 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں 9افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع سب سے بڑا المیہ ہے اور اس طرح کے حادثات سب کے لیے صدمے کا باعث ہیں۔گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے شدید موسمی صورتحال کے پیشِ نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔








