گورنر سندھ کی پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس سنگِ میل کو سپارکو کی جانب سے پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ ہمارے قومی سائنسدانوں اور انجینئرز کی …

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اس سنگِ میل کو سپارکو کی جانب سے پاکستان کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ ہمارے قومی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قابلِ فخر بھی ہے۔