گورنر سندھ کی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

152
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے نو منتخب صدر خواجہ اظہار الحسن، سینئر نائب صدر سید لطافت حسین شاہ، سیکریٹری جنرل ابو ذر عمراو سمیت دیگر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت قومی کھیل پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے، نومنتخب قیادت شہر میں ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی

انہوں نے مزید کہا کہ قومی کھیل کے فروغ سے نوجوانوں کا اس کھیل کی جانب رجحان بڑھے گا