لاہور۔5مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بدھ کے روز یہاں گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار/ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز صحیح معنوں میں ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں جو ہمہ وقت پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کیلئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنمائوں کو مل بیٹھنے اور متحد رہنے کا پیغام دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں رواداری، برداشت اور درگزر کرنے کاسبق دیتا ہے۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر پارٹی کارکنان اور ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مستحقین کو بھی اپنی افطاریوں اور سحریوں میں شامل کریں۔