لاہور ۔ 18 اپریل (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی ،وفاق المدارس کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری سمیت35سے زائد علماء اکرام کی ملاقات ہوئی ہے۔علماء نے گور نر پنجاب کو رمضان المبارک کے بارے میں 20نکاتی حکومتی احکامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نمازیوں سے بھی حکومتی اقدامات پر عمل کر نے کی اپیل …
گورنر پنجاب سے علماء کرام کی ملاقات حکومت کسی بھی صورت مساجد اور مدارس کو بند نہیں کرنا چاہتی’ چودھری سرور
لاہور ۔ 18 اپریل (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی ،وفاق المدارس کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری سمیت35سے زائد علماء اکرام کی ملاقات ہوئی ہے۔علماء نے گور نر پنجاب کو رمضان المبارک کے بارے میں 20نکاتی حکومتی احکامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نمازیوں سے بھی حکومتی اقدامات پر عمل کر نے کی اپیل کر دی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت مساجد اور مدارس کو بند نہیں کرنا چاہتی مگر کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات لازم ہو چکے ہیں۔ کورونا کیخلاف جنگ میں علماء کا کردار مثالی ہے ہم سب نے ملکر کورونا کو شکست دینی ہے اور 22کروڑ پاکستانیوں کو کوور نا سے بچانا ہے ۔ کورونا بحران سے مسائل کا شکار ہونیوالے غر یب خدانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گور نرہائوس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے رابطہ المدارس کے صدرمولانا عبدالملک ، وفاق المدارس شیعہ کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی ،بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدا لخبیر آزاد ،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ،جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق ررکھنے والے علماء نے ملاقات کی جس میں حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں کیے جانیوالے اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اس وقت کورونا کے حوالے سے حالات بہت سنگین ہو رہے ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقات اپنی ذمہ داری ادا کر یں حکومت نے پہلے بھی مساجد اور مدارس کے حوالے سے علماء سے مشاورت کے ساتھ تمام فیصلے کیے ہیں اور آئندہ بھی ہم علماء کو ساتھ لیکر چلیں گے ہم علما ء کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے ہم علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور حکومت نے رمضان المبارک کے حوالے سے جو20نکاتی پالیسی دی ہے اس پر عمل کیلئے علماء مساجد کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ نمازیوں کو مساجد میں آنے کیلئے کسی قسم کی مشکلات نہ آئیں۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے حوالے سے علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد جو نکات طے کیے ہیں ہم انشاء اللہ ان پر مکمل عملددرآمد کر یں گے اور میں یقین دلاتاہوں کہ اس حوالے سے پولیس سمیت دیگر اداروں کیساتھ سیکورٹی سمیت دیگر معاملات میں بھی تعاون کر یں گے۔









