لاہور۔31مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی3جون2024ء بروز پیر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس سے گورنر پنجاب اورگورنر خیبر پختونخواہ کے علاوہ ایف پی سی سی آئی صدر عاطف اکرام شیخ، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، نائب …
گورنر پنجاب وگورنر خیبر پختونخواہ 3جون کو ایف پی سی سی آئی لاہور کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
لاہور۔31مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی3جون2024ء بروز پیر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ خصوصی میٹنگ کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس سے گورنر پنجاب اورگورنر خیبر پختونخواہ کے علاوہ ایف پی سی سی آئی صدر عاطف اکرام شیخ، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، نائب صدر زین افتخار،نائب صدر قراة لعین اور سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت وسرپرست اعلی یوبی جی ایس ایم تنویر بھی خطاب کریں گے۔
اجلاس میں ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹو کمیٹی و جنرل باڈی ممبران اور ٹریڈ باڈیز عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کی طرف سے گورنر پنجاب اور گورنر کے پی کے کو بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل سے آگاہ اور اس کے حل کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔








