گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مختلف تقاریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔22 مئی(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں وہ ڈرتے نہیں۔ چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔ موجودہ حکومت کی دو ٹوک پالیسی ہے کہ کسی بھی جرم میں ملوث شخص خواہ کتنا ہی مضبوط …

لاہور۔22 مئی(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں وہ ڈرتے نہیں۔ چینی سکینڈل فرانزک رپورٹ میں جن افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔ موجودہ حکومت کی دو ٹوک پالیسی ہے کہ کسی بھی جرم میں ملوث شخص خواہ کتنا ہی مضبوط اور قریبی کیوں نہ ہو وہ سزا سے بچ نہیں سکے گا۔ اپوزیشن پہلے کہتی رہی چینی سکینڈل رپورٹ نہیں آئے گی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کسی ایک لفظ کی تبدیلی کے بغیر ہی چینی سکینڈل فرانزک رپوٹ پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہمیں سیاسی نہیں قومی مفادات عزیز ہیں کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کورونا بحران میں پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے دس لاکھ غریب خاندانوں میں راشن فراہم کیا جاچکا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز سماجی کارکن چوہدری واجد محمود کی رہائش گاہ پر ایک ہزار غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب ، سرور فاﺅنڈیشن فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح اور ہنر گاہ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔