گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

فیصل آباد 29 جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب و چانسلر جی سی ےونیورسٹی فیصل آباد چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی و ملکی حالات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق طلباءو طالبات کو پاکستان کا نام روشن کرنے کےلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی …

فیصل آباد 29 جنوری (اے پی پی):گورنر پنجاب و چانسلر جی سی ےونیورسٹی فیصل آباد چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بین الاقوامی و ملکی حالات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق طلباءو طالبات کو پاکستان کا نام روشن کرنے کےلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔تعلیمی اداروں میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی اور تمام عہدوں پر تقرر میرٹ پر کیا جائے گا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ہمارے نظام تعلیم کو انٹر نیشنل سٹینڈر پر لے جانا چاہتے ہیں۔ کیونکہ کامےابی ےا ناکامی دونوں صورتوں میں حوصلہ نہ ہارنے والے ہمیشہ فتح و کامرانی سے ہمکنار اور اپنی منزل کو پا لیتے ہیں جبکہ طالبات کے مقابلہ میں طلباءکی کارکردگی حوصلہ افزاءنہیں اور ایسا لگتا ہے کہ مستقبل میں خواتین کی بجائے نوجوانوں کا کوٹہ مخصوص کرنا پڑا کرے گا نیز ڈگری پاس آنے کے باوجود محنت مزدوری میں کوئی شرم نہیںکرنی چاہیے ، جی ایس پی پلس کی سہولت کے حصول کےلئے انہوںنے ےورپی ےونین کے 650ممبران سے فرداً فرداً ملاقات کر کے انہیں دہشت گردی کے خلا ف پاکستان کی قربانیوں پر قائل کیا ےہی وجہ ہے کہ جی ایس پی پلس کے باعث پاکستان کو 5سالوں میں 15بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا ، مزید برآں ڈگریاں حاصل کر کے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوانوں نے اگر عملی زندگی میں ملک و قوم کی بے لوث خدمت کی تو وہ اس کا بے مثال اجر پائیں گے ، حکومت تعلیمی ، معاشی ، اقتصادی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی جس کے باعث قوم 6ماہ میں بدلا پاکستان دیکھے گی جس کےلئے درست سمت کی جانب پیش قدمی شروع کر دی گئی ہے ےہی نہیں بلکہ پاکستان کے تعلیمی شعبہ کے بڑے بڑے نام برطانیہ میں اپنی تعلیم کے دوران ان کے کیش اینڈ کیری سٹور پر کام کرتے رہے اور ان کی تقلید کرتے ہوئے محنت میں عظمت کی قائل قومیں کبھی نا کامی سے ہمکنار نہیں ہو سکتیں۔ وہ منگل کو نیو کیمپس جھنگ روڈ میں گورنمنٹ کالج ےونیورسٹی فیصل آباد کے نویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب محمد اجمل چیمہ،ممبران صوبائی اسمبلی میاں خیال کاسترو، میاں وارث عزیز ، عادل پرویز ، چیئر مین پی ایچ اے چوہدری لطیف نذر،فریحہ پرویز ، اعلیٰ انتظامی حکام ، وائس چانسلر جی سی ےونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شفقت حسین ، رجسٹرار ڈاکٹر غلام غوث اور دیگر ےونیورسٹی حکام ، طلباءو طالبات ، ان کے والدین اور سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد بڑی تعداد میں موجود تھے جس میں شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 108فارغ التحصیل گریجوایٹس میں گولڈ میڈلز کی تقسیم کے علاوہ کل 23854فارغ التحصیل طلباءو طالبات گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے 9080، فیکلٹی آف مینجمنٹ کے 2211، فیکلٹی آف انجینئر نگ کے 985، ا سلامک سٹڈیز کے1486 ،لائس سائنسز کے 3287،فارما سیوٹیکل کے 90 اور فیکلٹی آف فزیکل ایجوکیشن کے 6715 فارغ التحصیل گریجوایٹس شامل تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو ذہانت ، قابلیت اور خداداد دماغی صلاحیت پاکستانی طلباءو طالبات کو دی ہے دنیا بھر میں اس کا کوئی ثانی نہیں ےہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے عالمی معیار کے حامل تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلباءنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جب انہوںنے جی ایس پی پلس کے حصول کےلئے جد و جہد شروع کی تو دنیا کا کوئی شخص ےہ ماننے کو تیار نہ تھا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ مل جائے گا مگر چونکہ وہ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رہے تھے اس لئے انہیں برطانوی ممبران سمیت ےورپی ےونین کے ارکان کی نفسیات کا بخوبی علم تھا اس لئے انہوںنے کسی حیل و حجت کے بغیر ےورپی ےونین کے 650ممبران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اور فرداً فرداً ان سے مل کر انہیں نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں آگاہ کیا بلکہ انہیں ےہ بھی باور کروایا کہ اس جنگ میں اسے کتنا بڑا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ےہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں کامےاب رہے جس کے باعث گزشتہ 5سالوں میں پاکستان کو 15بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا۔انہوںنے کہا کہ محنت کے بغیر کوئی چیز ممکن نہیں ہوتی تاہم اگر دل و جان سے محنت کی جائے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں رہتا۔انہوںنے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کےلئے مستقبل میں بھی لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے ملکی نظام کو درست سمت پر ڈال دیا ہے جس کے باعث عوام جلد واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوںنے کہا کہ انہیں بھی زندگی میں کئی دفعہ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوںنے ہمت نہیں ہاری لہٰذا وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر نوجوانوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ ناکامی ہو ےا کامےابی دونوں صورتوں میں ہمت اور حوصلہ نہیں ہارنا۔انہوںنے کہا کہ صرف ڈگری حاصل کرلینا ہی زندگی کا مقصد نہیں بلکہ اس ڈگری کی بنیاد پر ملک و قوم کی بے لوث خدمت ان کی زندگی کا حقیقی مقصد ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ےہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ ہمارے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد محنت مزدوری ےا عملی کام میں شرم محسوس کرتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔گورنر پنجا ب نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کئی بڑے علمی نام ایسے ہیں جو جب برطانیہ میں اپنی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے تو وہ وہاں پار ٹ ٹائم ان کے کیش اینڈ کیری سٹور پر کام کرتے تھے ےہی نہیں بلکہ خود ان کا بیٹا بھی عام ورکر اور سیل مین کی طرح ان کے کیش اینڈ کیری سٹور پر کام کرتا رہا جس کا کہنا ہے کہ اس نے محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے آج جو مقام پایا ہے وہ اسی عملی محنت مزدوری کا ثمر ہے جو اس نے اپنے باپ کے کیش اینڈ کیری سٹور پر شروع کی تھی۔انہوںنے کہا کہ ےہ امر بھی تشویشناک ہے کہ طالبات کی نسبت طلباءکی تعلیمی ، تدریسی ، تحقیقی کارکردگی حوصلہ افزاءنہیں اور وہ طالبات سے نتائج میں خاصے پیچھے ہیں اس لئے انہیں ڈر ہے کہ جیسے اب مختلف شعبہ جات میں خواتین کا کوٹہ مقرر کیا جاتا ہے ویسے ہی نوجوانوں کا کوٹہ مقرر کرنا نہ پڑ جائے۔انہوںنے بہترین تعلیمی نتائج پر جی سی ےونیورسٹی کی انتظامیہ اور ڈگریاں و میڈل حاصل کرنے پر طلباءو طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔قبل ازیں گورنمنٹ کالج ےونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے معزز مہمان اور شرکائے تقریب کو ےونیورسٹی کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے 108طلباءکو آﺅٹ سٹینڈنگ کارکردگی پر گولڈ میڈلز سے بھی نوازا جبکہ باقی فارغ التحصیل گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ مزید برآں گورنر پنجاب نے سرسید بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔