گورنر پنجاب کا لاہور ایئر بیس پرتقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز نے عوام کیساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اورہر محاذ پر ملک دشمنوں کو بھرپور جواب دیا ہے ،27 فروری کو بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کر دیا کہ پاکستانی خود مختاری چیلنج کر نیوالوں کا مقدر تباہی کے سواکچھ نہیں،دنیا …

لاہور ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز نے عوام کیساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اورہر محاذ پر ملک دشمنوں کو بھرپور جواب دیا ہے ،27 فروری کو بھارت کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیکر ثابت کر دیا کہ پاکستانی خود مختاری چیلنج کر نیوالوں کا مقدر تباہی کے سواکچھ نہیں،دنیا بھرمیں ہماری افواج کی قابلیت اور صلاحیت کو تسلیم کیا جاتا ہے،پاکستان کی مسلح افواج ہر دور میں یہ ثابت کررہی ہے کہ ہم دشمن سے لڑ بھی سکتے ہیں اورانکو شکست بھی دے سکتے ہیں،ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے شہداءکو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اورہم سب شہداءکے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ وہ یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر لاہور ایئر بیس پر پاکستان ایئر فورس لاہور کی جانب سے منعقدہ تقر یب سے خطاب اور 6ستمبر کے حوالے سے نمائش کا معائنہ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

مزید خبریں