لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا اور ملک و قوم کے لئے صادق اورامین بننا پڑے گا۔ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں پر قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی ہو ۔اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک …
گورنر پنجاب کا یومِ قائد اور کرسمس تقریب سے خطاب
لاہور۔25 دسمبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ ہم سب کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہوگا اور ملک و قوم کے لئے صادق اورامین بننا پڑے گا۔ وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت میں پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جہاں پر قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی ہو ۔اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کر کے بااختیار بنایا جائے گا ۔ جس معاشرے میں سچ کا قحط ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں یومِ قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام صوبائی محکمہ اطلاعات ثقافت پنجاب نے کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر اطلا عات ثقافت فیاض الحسن چوہان ، ایڈوائزر برائے ثقافت عائشہ بھٹہ ، ایم این اے شنیلا رتھ ، معروف فنکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو نہیں ایک پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں کمزور اور طاقتور، امیر و غریب میں کوئی فرق نہ ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اعلان سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقارمیں اضافہ ہوا ہے۔









