گورنر پنجاب کی جانب سے مختلف ممالک سے آنیوالے 2ہزار سے زائد سکھ یاتر یوں کے اعزاز میں ظہرانہ

ہر سفر میں ناکامی کو تسلیم کرنا اور مشکلات کا اعتراف کرنا بہت اہم ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن سے خطاب

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنیوالے 2ہزار سے زائد سکھ یاتر یوں کے اعزاز میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرو ر نے ظہرانہ دیا۔ظہرانہ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وفاقی وصوبائی وزراءبھی خصوصی طور پر شر یک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے دیئے جانیوالے ظہرانہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ‘وفاقی وزراءچوہدری فواد حسین ‘پیر نور الحق قادری ‘صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی ‘گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور‘صوبائی وزراءڈاکٹر اختر ملک ‘اعجازعالم ‘ راجہ یاسر ہمایوں ‘سینیٹر ولید اقبال ‘ایم پی ایز سردارمہندر پال سنگھ‘تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری‘جنر ل سیکرٹری شعیب احمد صدیقی ‘پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب بابر حیات تارڑ ‘ایم پی ایز سعدیہ سہیل ‘عظمی کارداراور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے دوہزار سے زائد سکھ یاتری بھی شر یک ہوئے ۔ اس موقعہ پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پور اور ننکانہ صاحب میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے شاندارکار کردگی پر کر تار پور پر اجیکٹ کے ہیڈ بر یگیڈیئرعاطف‘چیف ایگز یکٹو لیسکو مجا ہد پرویز چٹھہ ‘ننکانہ‘گوجرنوالہ اور ناروال کے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی کے اراکین کو شیلڈ بھی دیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ کا افتتاح کر کے ہم نے امن کا پیغام دیا ہے‘ صرف بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات ہی نہیں جب بھی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے انکو بھر پور ویلکم کر یں گے‘ ان کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی محبت اور امن کی بات کر رہا ہے اور سکھ یاتر یوں کو جو سہولتیں پاکستان میں آج مل رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے‘ چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں قائم مذہبی سیاحت اور قومی ورثہ کمیٹی نے کر تارپور اور ننکانہ صاحب میں باباگر ونانک کی تقر یبا ت کیلئے جس طر ح شاندار انتظامات کیے انکو مبار کبا د پیش کر تاہوں ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دنیا بھرسے آنیوالے سکھ یاتریوں کو کر تارپور اور بابا گرو نانک کے550جنم دن کی تقر یبات کی بھر پور مبارکبادپیش کرتا ہوں اور انکو یقین دلاتا ہوں کہ باباگر ونانک کے جنم دن کے موقعہ پر انکو فول پروف سیکورٹی اور رہائش سمیت تمام سہولتیں میسر آئیں گے اور یہ تقر یبات انکے لیے یادگار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں فخر سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ اقلیتوں کیلئے پاکستان جتنا محفوظ ملک ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہے ‘صرف سکھوں کے ہی نہیں مسیحوں ‘ہندﺅں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ ساتھ مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات کی بھر پور تزئین و آرائش بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اقلیتوں کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کیلئے وہاں رہنا مشکل ہوتا جارہا ہے‘ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا بھارتی سپر یم کورٹ کا فیصلہ بھی آرایس ایس اور بھارتی حکمرانوں کے دباﺅ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارت بے گناہ کشمیر یوں کی جس طر ح نسل کشی کر رہا ہے اور 99دن سے وہاں کر فیولگا رکھا ہے جسکی وجہ سے کشمیر عوام بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے بھی محروم ہے وقت آچکا ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور کشمیر یوں کوآزادی دلانے کے ساتھ ساتھ بھارت کے اندربھی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے‘ ہم پاکستان میں لبرل ازم کو پروموٹ کریں گے اورجیسے ہم نے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرد یا ہے ایسے انتہا پسندی کو بھی ختم کر یں گے۔ قبل ازیں الحمراءہال میں پنجاب یونیورسٹی کی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امید ہے آج نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکال دیا جائے گا جس کے بعد وہ علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں‘ نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے ہم نے سروسز ہسپتال میں بھی انکو بہتر ین طبی سہولتیں دیں ہیں اور اب بھی انکے علاج کیلئے مکمل تعاون کر یں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کسی سیاسی جماعت نے کوئی فائدہ یا نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ہم نے اقلیتوں کو تحفظ دیا اورثابت کیا کہ ہم اقلیتوں کو تحفظ دیتے ہیں۔اس موقع پر سکھ یاتر یوںنے باباگر ونانک کے550ویںجنم دن کی تقر یبات کے شاندار انتظامات اور کر تار پور راہداری کھولنے پر پر بھر پور جشن منایا ‘سکھ یاتر یوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور حکومتی اقدامات کی بھر پور تعریف کی۔