گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے طلبا کا ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈ آفس خٹکلی کا مطالعاتی دورہ

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے شعبہ سیاسیات سے وابستہ طلبا نےڈپٹی کمشنر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ضلعی ہیڈ آفس خٹکلی کا مطالعاتی دورہ کیا

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ کے شعبہ سیاسیات سے وابستہ طلبا نےڈپٹی کمشنر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ضلعی ہیڈ آفس خٹکلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ترجمان ریسکیو 1122نوشہرہ کے مطابق اس موقع پر طلبا کو ریسکیو 1122 کی مختلف ایمرجنسی سروسز، ایمرجنسی رسپانس سسٹم، بروقت کارروائی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایمرجنسی آفیسر عامر بشر اور ایڈمن آفیسر سلیم الرحمان نے طلبا کو ریسکیو 1122 کے نظامِ کار اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر طلبا نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایمرجنسی کال موصول ہونے، کال کی پروسیسنگ، متعلقہ ریسکیو ٹیم کی روانگی اور بروقت ایمرجنسی رسپانس کے طریقہ کار بارے بتایا گیا۔

بعد ازاں طلبا کو ریسکیو 1122 نوشہرہ افسران کی جانب سے فائر اور ریسکیو سٹالز کا دورہ کرایا گیا، جہاں ریسکیو 1122 اہلکاروں نے مختلف ریسکیو آلات، فائرفائٹنگ آپریشنز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کے حوالے سے عملی آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر طلبا کو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں موجود جدید طبی آلات، ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ طلبا نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی پیشہ ورانہ خدمات، منظم ایمرجنسی رسپانس سسٹم اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے مطالعاتی دورے کو انتہائی مفید اور معلوماتی قرار دیا۔

 

مزید خبریں