اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ وفد میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ 36 ارکان شامل تھیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدیدکہا۔
وفد کو سینیٹ ہال اور سینیٹ میوزیم کا دورہ بھی کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فنگشنزبارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
سینیٹ ہال میں وفد کو ایوان بالا کے آئینی و قانونی کردار ، کارکردگی انتخابات کے طریقہ کار اور قانون سازی کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔طلباء وطلبات کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔