سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز صنعت کاری کو فروغ ، روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کےپہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس میں تیزی سے خصوصی …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کےپہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات کی فراہمی صنعتی ترقی کو فروغ دے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگی جو مقامی صنعتوں کی بحالی کی نشاندہی ہے۔مقامی صنعت کو خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات اور چھوٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔

مزید خبریں