گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں جدید اپالو300 ایکو مشین نصب کر دی گئی ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل خواجہ

گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں دل کے مریضوں کے لیے جدید اپالو300 ایکو مشین نصب کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل خواجہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر میں گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے لئے جدید ترین ایکو مشین Aplio 300 نصب کر …

سرگودھا ۔ 05 جون (اے پی پی):گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں دل کے مریضوں کے لیے جدید اپالو300 ایکو مشین نصب کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل خواجہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر میں گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کے لئے جدید ترین ایکو مشین Aplio 300 نصب کر دی گئی جس کو صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں شعبہ دل میں جدید ایکو مشین کی تنصیب سے دل کے امراض کی تشخیص اور علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس سہولت سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ کارڈیالوجی کے ماہرین کے مطابق نئی ایکو مشین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے، جو دل کے مختلف امراض کی تشخیص کو نہ صرف زیادہ درست بلکہ تیز رفتار اورموثربنائےگی۔ اس سہولت کےباعث مریضوں کوبروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بہترین انتظامی حکمتِ عملی کے نتیجہ میں جدید طبی سہولیات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے جس کی بدولت طبی شعبوں میں بہتری، جدید آلات کی فراہمی اور مریض دوست اقدامات کو فروغ مل رہا ہے، جس سے نہ صرف سرگودھا بلکہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور گردونواح کے اضلاع سے آنے والے مریض بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں