لاہور۔20ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گور نر سندھ عمران اسماعیل نے اتوار کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی امور بارے بات چیت کی گئی، اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو مرضی کر لیں حکومت کے2 سال مکمل ہوچکے باقی 3سال بھی پورے ہوںگے، اپوزیشن جماعتیں کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں ان سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ 2023ءتک اے پی سیز ہوتی رہیںگی جبکہ حکومت قائم رہے گی، حکومت کے2 سال مکمل ہوچکے باقی 3 سال بھی پورے ہوںگے ، عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا ہے، عوام بھی حکومتی بےانہ کے ساتھ کھڑی ہے‘ مخالفےن ناکام ہوں گے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، حکومت نے پہلے دن سے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے مکمل نجات دلائیں گے، پہلے احتساب پر کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اربوں روپے کے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے سواکچھ نہیں دیا مگر تحر یک انصاف کی حکومت نے اپنی کامیاب معاشی پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر آکراحتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ میں اپنا جمہوری کردار اداکرتے ہوئے عام انتخابات کا انتظار کر یں کیونکہ عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔ گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، ا فراتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پہلی بار درست سمت میں کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیاں کامیاب ہو رہی ہیں ۔ اپوزیشن اپنے عزائم میں ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئےنی مدت بھی پوری کر ے گی۔ گورنر سندھ نے بارشوں سے متاثر ہونےوالے سندھی عوام کے لیے ریلیف پیکج پر گور نر پنجاب کا شکر یہ بھی اداکیا ۔