گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

Meat products
Meat products

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی بی ایس کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات کاحجم 343.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات کاحجم 228.72 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا۔ فروری 2024 میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات کاحجم 48.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 48.67 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 29.87 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں گوشت اورگوشت سے بنی اشیاءکی برآمدات کاحجم 388.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔