ڈیرہ اسماعیل خان۔ 25 نومبر (اے پی پی):گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے طالبعلم محمد علی نےآل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان جیتنے والے کھلاڑی محمد علی کو مبارکباد دی ،اور نقد انعام سے بھی نوازا۔41ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، …
گومل یونیورسٹی کے طالبعلم نےآل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا

مزید خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 25 نومبر (اے پی پی):گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے طالبعلم محمد علی نےآل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر یونیورسٹی کا نام روشن کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر وسیم خان جیتنے والے کھلاڑی محمد علی کو مبارکباد دی ،اور نقد انعام سے بھی نوازا۔41ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ریسلنگ چیمپئن شپ، جو یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی
اس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے 80 سے زائد ریسلرز نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔گومل یونیورسٹی کے فیکلٹیآف الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے تعلق رکھنے والے طالبعلم محمد علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ یہ اعزاز گومل یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک یادگار کامیابی ہے، کیونکہ رواں سال یونیورسٹی نے دو برانز میڈلز اپنے نام کیے۔یہ کامیابی نہ صرف محمد علی کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ گومل یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کی عکاس بھی ہے۔








