گوگل کا مصنوعی ذہانت کے نظام کو بجلی فراہم کرنے کے لیے امریکی ایٹمی پلانٹ دوبارہ چلانے کا اعلان

نیویارک ۔28اکتوبر (اے پی پی):گوگل نے مصنوعی ذہانت کے نظام کو بجلی فراہم کرنے کے لیے امریکی ایٹمی پلانٹ دوبارہ چلانے کا اعلان کیاہے ۔اے ایف پی کے مطابق ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست آئیووا میں واقع ایک بند ایٹمی تنصیب کو دوبارہ فعال کرے گی تاکہ اپنی بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو توانائی فراہم کی …

نیویارک ۔28اکتوبر (اے پی پی):گوگل نے مصنوعی ذہانت کے نظام کو بجلی فراہم کرنے کے لیے امریکی ایٹمی پلانٹ دوبارہ چلانے کا اعلان کیاہے ۔اے ایف پی کے مطابق ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست آئیووا میں واقع ایک بند ایٹمی تنصیب کو دوبارہ فعال کرے گی تاکہ اپنی بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو توانائی فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام ٹیکنالوجی کمپنیوں اور توانائی کے شعبے کے درمیان بڑھتے ہوئے اشتراک کی تازہ مثال ہے۔گوگل نے بجلی کی کمپنی نیکسٹ ایرا انرجیکے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ ڈیوین آرنلڈ انرجی سینٹرجو 2020 میں بند کر دیا گیا تھا ،کو 2029 میں دوبارہ بجلی کی پیداوار کے لیے فعال کیا جائے گا تاکہ آئیووا میں گوگل کے بڑھتے ہوئے ڈیٹا سینٹرز کو توانائی فراہم کی جا سکے۔اعلامیے کے مطابق، گوگل نے پلانٹ سے بجلی حاصل کرنے کے لیے 25 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت پلانٹ مکمل طور پر نیکسٹ ایرا انرجی کی ملکیت ہوگا، جس نے دیگر حصص یافتگان سے ان کے شیئر خریدنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکامصنوعی ذہانت سے چلنے والی نئی اختراعی معیشت میں داخل ہو رہا ہے، تو یہ اقتصادی شراکت داری گوگل کو اپنی کاروباری ضروریات کو پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقے سے پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔کمپنیوں نے ایٹمی توانائی کو ایک کاربن فری (بغیر کاربن کے اخراج والی) اور پائیدار توانائی کا ذریعہ قرار دیا۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق، ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی کھپت 2030 تک دوگنا ہونے کا امکان ہے، اور مصنوعی ذہانت اس طلب میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔

گوگل نے توانائی کے مزید ذرائع کے حصول کے لیے دیگر منصوبے بھی شروع کیے ہیں، جن میں ایلمنٹل پاور کے ساتھ امریکا میں تین جدید ایٹمی پلانٹس کی تیاری کا معاہدہ شامل ہے۔اسی طرح، توانائی کمپنی کونسٹیلیشن بھی تھری مائل آئی لینڈپلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے عمل میں ہے، جسے مائیکروسافٹ کے ساتھ 20 سالہ توانائی معاہدے کے بعد شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پلانٹ 2019 میں مالی وجوہات کے باعث بند ہوا تھا، تاہم یہ 1979 میں ہونے والے قریب المرگ ایٹمی حادثے کی وجہ سے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔