گوگل کروم سے ہماری نوجوان نسل نئے رجحانات کی جانب قدم رکھے گی، شزہ فاطمہ خواجہ کا گوگل کروم بک اسمبلی لائن کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل کروم سے ہماری نوجوان نسل نئے رجحانات کی جانب قدم رکھے گی،ایس آئی ایف سی نے گوگل کروم بک کے اس اقدام میں اہم کردار ادا کیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موثر منتقلی یقینی بنانے کےلئے ہر شخص کی ڈیجیٹل ڈیوائس اور انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی یقینی بنانا نا گزیرہے۔ان خیالات …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل کروم سے ہماری نوجوان نسل نئے رجحانات کی جانب قدم رکھے گی،ایس آئی ایف سی نے گوگل کروم بک کے اس اقدام میں اہم کردار ادا کیا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موثر منتقلی یقینی بنانے کےلئے ہر شخص کی ڈیجیٹل ڈیوائس اور انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی یقینی بنانا نا گزیرہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو’’ گوگل کروم بک اسمبلی لائن‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، تقریب میں شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتی ہوں،گوگل کروم سے ہماری نوجوان نسل نئے رجحانات کی جانب قدم رکھے گی،یہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی ، مینوفیکچرنگ کی جانب بڑا قدم ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اورملک کی معاشی ترقی کےلئے موثر روڈ میپ پرعمل کیا جارہا ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل کروم بک اسمبلی لائن سے آج ایک عظیم سنگ میل عبورکیا ہے، یہ کروم بک ڈاکٹرز، انجینئرز اورطلباء کےلئے اہم کردار ادا کرے گی۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیر دفاعی پیداوار نے اس اقدام پر بھرپور معاونت فراہم کی ہے،سرمایہ کاری میں درپیش روکاٹوں کو دور کرنے کےلئے دو سال قبل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) قائم کی گئی ،ایس آئی ایف سی نے گوگل کروم بک کے اس اقدام میں اہم کردار ادا کیا، ایک سال میں اس پروگرام کا اجراء معجزے سے کم نہیں،اس اقدام کےلئے کردار ادا کرنے والوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نوجوانوں کی ترقی کےلئے کوشاں ہیں ، نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی مہارتو ں سے لیس کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،یہ نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو بروئے کار لانے اور ملک کی معاشی ترقی کےلئے اہم اقدام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی برآمدات کوفروغ دے گا، معیشت ، معاشرے اورنظم ونسق کی ڈیجیٹلائزیشن کےلئے اقدامات کررہے ہیں ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موثر منتقلی یقینی بنانے کےلئے ہر شخص کی ڈیجیٹل ڈیوائس اور انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی یقینی بنانا نا گزیرہے، حکومت نے نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کےلئے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پورے ملک کی تقدیر بدلے گا، حکومت نے نوجوانوں کےلئے سٹارٹ اپس فنڈ اورکلائوڈ کریڈٹ پروگرام سمیت دیگر پروگرام شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کےلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں ، ہزاروں بچے تربیتی مراکز میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ،ہمارا اجتماعی ہدف ڈیجیٹل نیشن پاکستان کی تشکیل ہے،ہر بچے کی تعلیم و تربیت تک رسائی یقینی بنانی ہے۔