لندن۔27نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالرہیری کین نے کہا ہے کہ بائرن میونخ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اپنی پہلی سیزنل شکست کے باوجود پرسکون رہنا چاہیے۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے اپنے پانچویں میچ میں آرسنل نے بائرن میونخ کی ٹیم کو 1-3 سے ہرا کر ان کا ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ توڑ دیا۔آرسنل کی …
گھبرانے کی ضرورت نہیں،بائرن میونخ کی پہلی شکست کے بعد ہیری کین کا ردعمل

مزید خبریں
لندن۔27نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالرہیری کین نے کہا ہے کہ بائرن میونخ کو یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اپنی پہلی سیزنل شکست کے باوجود پرسکون رہنا چاہیے۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے اپنے پانچویں میچ میں آرسنل نے بائرن میونخ کی ٹیم کو 1-3 سے ہرا کر ان کا ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ توڑ دیا۔آرسنل کی جانب سے جیریئن ٹمبر، نونی میڈویکے اور گیبریئل مارٹینیلی نے گول کیے، جبکہ بائرن کے لیے نوجوان لینارٹ کارل نے واحد گول سکور کیا۔
اس جیت کے ساتھ آرسنل کی ٹیم گروپ میں اپنا مسلسل پانچواں میچ جیت کر تین پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔اس شکست سے قبل بائرن میونخ اس سیزن میں تمام مقابلوں میں ناقابلِ شکست تھا، جس میں چند ہفتے پہلے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )کے خلاف پیرس میں شاندار کامیابی بھی شامل ہے۔
ہیری کین نے کہا کہ ایک شکست سے ٹیم کا اعتماد نہیں گرے گا،یہ رواں چیمپئنز لیگ سیزن کی ہماری پہلی شکست ہے، اور ہمیں اس پر زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ہم اس سے ضرور سیکھیں گے۔ آرسنل کی ٹیم نے ہم سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہےمگر مجھے یقین ہے ہم چیمپئنز لیگ کے آئندہ مراحل میں دوبارہ ان کا سامنا کریں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ میچ کے دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کی ٹیم آرسنل کی رفتار اور شدت کا مقابلہ ڈٹ کر نہیں کر سکی ۔







