اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 11 کھرب روپے کا مالی پیکج کراچی کی قسمت بدل دے گا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 1.113 کھرب روپے کے منصوبے کراچی کی ترقی کے لئے ہیں اور ان کی تکمیل سے کراچی کی …
گیارہ کھرب روپے کا مالی پیکج کراچی کی قسمت بدل دے گا، علی حیدر زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06ستمبر(اے پی پی) بحری امور کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ 11 کھرب روپے کا مالی پیکج کراچی کی قسمت بدل دے گا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے 1.113 کھرب روپے کے منصوبے کراچی کی ترقی کے لئے ہیں اور ان کی تکمیل سے کراچی کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 572 ارب روپے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 267 ارب روپے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، برساتی ندی نالوں کی صفائی اور بحالی پر خرچ ہوں گے اسی طرح سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ کے لئے 141 ارب روپے، واٹر سپلائی کے منصوبوں کے لئے 92 ارب اور سڑکوں کی تمعیر و مرمت کے لئے 41 ارب روپے مالی پیکج کاحصہ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پروونشل کوآرڈینیشن اینڈ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی (پی سی آئی سی) وفاقی ، صوبائی اور پاکستان آرمی کے نمائندوں کے ذریعے ان منصوبوں کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں پر کام فوری پر شروع کیا جائے گا اور ان کو تین سال تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔








