گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس کامعاملہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حل کیا جائے گا، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو اور اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کامعاملہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حل کیا جائے گا تاہم حکومت کورونا وائرس کی وبا کے بعد کی صورتحال میں صنعتوں کومعاونت فراہم کرے گی، وزیراعظم کے مشیرنے جی آئی ڈی سی کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ضمن میں …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کامعاملہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حل کیا جائے گا تاہم حکومت کورونا وائرس کی وبا کے بعد کی صورتحال میں صنعتوں کومعاونت فراہم کرے گی، وزیراعظم کے مشیرنے جی آئی ڈی سی کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ضمن میں دوتین قابل عمل آپشن دینے کیلے دوالگ الگ ذیلی گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں فرٹیلائزرکی صنعت اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس سے متعلق امورپردوعلیحدہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر بھی اس موقع پر موجودتھے۔وزارت خزانہ، پیٹرولئیم ڈویژن اورایف بی آر کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں معاونت فراہم کی۔ فرٹیلائزرزمینوفیکچرنک ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشاورتی کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان اورآل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے چئیرمین ڈاکٹرامان اللہ قام ماچھیارا نے گیس انفراسٹرکچرڈولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی ادائیگی کیلئے مدت میں اضافہ کی درخواست کی تاکہ دونوں صنعتوں کی بہتر لیکویڈیٹی (کیش) صورتحال ہوں۔ وزیراعظم کے مشیرنے اس معاملہ پرشرکاء کی حقائق پرمبنی رائے اورموقف کو غورسے سنا اوراس بات پرزوردیا کہ اس ضمن میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پرعمل درآمدکیا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرنے دونوں اجلاسوں کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ تفصیلی گفت وشنیدکے بعد وزیراعظم کے مشیرخزانہ نے فیصلہ کیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق حل کیا جائے گا تاہم حکومت کورونا وائرس کی وبا کے بعد کی صورتحال میں صنعتوں کومعاونت فراہم کرے گی۔وزیراعظم کے مشیر نے جی آئی ڈی سی کے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ضمن میں دوتین قابل عمل آپشن دینے کیلے دوالگ الگ ذیلی گروپ قائم کرنے کی ہدایت کی۔پہلے گروپ میں کھادسازی کی صنعت، وزارت خزانہ اورایف بی آر کے نمائندے اوروزیراعظم کے مشیرپیٹرولئیم شامل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار گروپ کی قیادت کریں گے۔ دوسرا گروپ اے پی ٹی ایم اے، وزارت خزانہ اورایف بی آرکے نمائندوں، مشیرپیٹرولئیم، مشیرتجارت اوروفاقی وزیرصنعت وپیداوار پرمشتمل ہوگا۔ وفاقی وزیرصنعت وپیداوار دونوں ذیلی گروپوں کی سربراہی کریں گے اورآئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کریں گے۔