گیپکو کی بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 6ہزارایک سو5 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئےاور4ہزار5سو88ملزمان گرفتار

104
Crackdown against
Crackdown against

گوجرانوالہ۔ 24 مارچ (اے پی پی):گیپکو نے بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 6ہزارایک سو5 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئےاور4ہزار5سو88ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں میں 5619 گھریلو، 227کمرشل،202 زرعی اور 57انڈسٹریل صارفین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف مہم بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔گزشتہ 199روز کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل سے1456، کینٹ سرکل سے1445، گجرات سرکل سے568، سیالکوٹ سرکل سے1119، نارووال سرکل سے816 اور منڈی بہاولدین سرکل سے694جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر6105 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ہے۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے ایک کروڑ 2لاکھ 67ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں 39 کروڑ94 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران بھی گیپکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں دن رات چیکنگ کی جارہی ہے، بجلی چوری کے خلاف7ستمبر سے جاری حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر6105بجلی چوروں کو 39کروڑ 94لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں، چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہمارے بچے کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ریجن بھر میں دن اور رات کے فرق کے بغیر کارروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمہ تک جاری رہے گا