اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ءمیں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح …
ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے رواں مالی سال میں45 ارب66کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان وژن 2025ء کے تحت نوجوان نسل کو تعلیمی انقلاب کے ذریعے بہترین مستقبل سے ہمکنار کرنا وفاقی حکومت کا اولین مشن ہے، حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ءمیں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہوگا، ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کو بہتربنانے کیلئے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے45 ارب66کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتا یا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواندگی بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ،وژن 2025 کے تحت تعلیم کے شعبے کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں ،نوجوان جنوبی ایشیاءکی تعمیر و ترقی کیلئے مثالی اور فعال کردار ادا کر یں گے ، معاشی استحکام میں ان کا بہترین رول ہو گا اور آنے والے وقت میں نوجوان نسل ہتھیار نہیں بلکہ قوموں کی ترقی کیلئے انقلاب برپا کریں گے۔








