اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024 کا اعلان کردیا۔یہ سکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس سکالرشپ پروگرام کے لئے ٹمپس پبلک فائونڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہوگا۔اس پروگرام کو ’’دی سٹیپنڈیم ہنگریکم سکالرشپ ‘‘کا نام دیاگیاہے۔اس سکالرشپ کے لئے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں کیاجائےگا۔