ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،شام کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں قومی فٹ بال ٹیم کا 0-5 سے ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے، راجہ محمد اشتیاق

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ سعودی عرب 2027ء میں شام کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں قومی فٹ بال ٹیم کا اتنے بھاری 0-5 گول سے ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ سعودی عرب 2027ء میں شام کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں قومی فٹ بال ٹیم کا اتنے بھاری 0-5 گول سے ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور شام کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ سعودی عرب 2027ء کے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے کی نسبت فٹ بال میں بہتری نظر آرہی ہے اور ڈومیسٹک فٹ بال کو گراس روٹ سطح پر پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ،امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں ملک میں فٹ بال کا معیار بہتر ہوگا۔

ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ کے ہوم گراؤنڈ میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،اے ایف سی ایشین فٹ بال کپ کے کوالیفائی رائونڈ سعودی عرب 2027ء کے شام کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں قومی فٹ بال ٹیم کا اتنے باری ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور شائقینِ کا فائدہ اٹھانا چاہئے تھا لیکن نہیں اٹھا سکے۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 0-2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کے میچ میں 0-5 گول سے شکست ہوئی۔ یہ بھی کہنا درست نہیں کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے مواقع نہیں ملے۔ پہلے ہاف میں گول کرنے کے مواقع تو بہت ملے لیکن بد قسمتی سے گول نہ کرسکے۔

میچ کے دوران جناح سٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد ہونے کےحوالے سے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالکل آپ کا کہنا درست ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی شائقین کی تعداد بڑھنے کے لئے انٹرنیشنل میچز میں داخلہ مفت کردیتا ہے، ملک میں کرکٹ کی نسبت فٹ بال کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور فٹ بال کا کھیل غریب عوام کا کھیل ہے، آج میرا آپ سے وعدہ ہے کہ اس سلسلہ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی تک آپ کا پیغام ضرور پہنچائوں گا۔

 

مزید خبریں