ہالینڈ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، کالی آندھی نے ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، کالی آندھی نے 21 چھکے لگائے

فلوریڈا ۔ 28 اگست (اے پی پی) کالی آندھی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 21 چھکے لگا کر ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا ہالینڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، ہالینڈ نے 2014ءمیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اننگز …

فلوریڈا ۔ 28 اگست (اے پی پی) کالی آندھی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 21 چھکے لگا کر ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا ہالینڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، ہالینڈ نے 2014ءمیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اننگز میں 19 چھکے لگا کر تاریخ رقم کی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایون لیوس نے 9، جانسن چارلس نے 7، رسل، پولارڈ نے دو، دو جبکہ بریتھویٹ نے ایک چھکا لگایا۔

Leave a Reply