ہانگ کانگ۔20دسمبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی ، تمام متاثرین کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کرنے کا عمل جاری ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ہانگ کانگ حکومت نے اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ہانگ کانگ پولیس نے ابتدا میں آگ سے متاثرہ عمارتوں سے 160 …
ہانگ کانگ آتشزگی، اموات بڑھ کر 161 ہو گئیں، متاثرین کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل جاری

مزید خبریں
ہانگ کانگ۔20دسمبر (اے پی پی):ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی ، تمام متاثرین کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کرنے کا عمل جاری ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ہانگ کانگ حکومت نے اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ہانگ کانگ پولیس نے ابتدا میں آگ سے متاثرہ عمارتوں سے 160 لاشیں برآمد کیں، بعد ازاں فرانزک تجزیے سے معلوم ہوا کہ باقیات کے ایک نمونے میں دو افراد کا ڈی این اے موجود ہے جس سے تصدیق ہوئی کہ وہ ایک جوڑے کا ہے۔یاد رہے کہ یہ آگ 26 نومبر کو تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فُک کورٹ کی سات عمارتوں میں پھیل گئی تھی۔








