ہاکی رِنک کے معمولی فرق سے کھیل کامعیار متاثر نہیں ہوگا،ونٹر اولمپکس منتظمین کی وضاحت

روم۔9دسمبر (اے پی پی):ونٹر اولمپکس کے منتظمین نے میلان-کورٹینا اولمپکس 2026 میں ہاکی کے رنک (برفیلا ہاکی میدان)کے سائز پر اٹھنے والی تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی رِنک کے معمولی فرق سے کھیل کامعیار متاثر نہیں ہوگا ۔ اے ایف پی کے مطابق میلان-کورٹینا اولمپکس 2026 میں سانتا جولیا ارینا میں آئس ہاکی کے ابتدائی اور ناک آؤٹ میچز کھیلائے جائیں گے۔بین الاقوامی آئس ہاکی …

روم۔9دسمبر (اے پی پی):ونٹر اولمپکس کے منتظمین نے میلان-کورٹینا اولمپکس 2026 میں ہاکی کے رنک (برفیلا ہاکی میدان)کے سائز پر اٹھنے والی تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی رِنک کے معمولی فرق سے کھیل کامعیار متاثر نہیں ہوگا ۔ اے ایف پی کے مطابق میلان-کورٹینا اولمپکس 2026 میں سانتا جولیا ارینا میں آئس ہاکی کے ابتدائی اور ناک آؤٹ میچز کھیلائے جائیں گے۔بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف )اور شمالی امریکہ کے میڈیا نے ہاکی رِنک کے سائز پر تشویش ظاہر کی تھی کیونکہ ان کے رنک کا سائز روایتی مختلف ڈیمنشن کا حامل ہے تاہم آئی آئی ایچ ریگولیشنز سے مطابقت رکھتا ہے، این ایچ ایل کے کھلاڑی جنہیں دنیا کے بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے، 2014 کے بعد پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گے۔

اولمپکس کے منتظمین کے مطابق میلانوکورٹینا 2026 کے رِنک کا سائز 60 میٹر بائے 26 میٹر ہوگا، جو بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ہے، بیجنگ 2022 کے اولمپکس کے رِنک کے برابر ہے اور این ایچ ایل کے عالمی سیریز گیم کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے۔منتظمین نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ فریق، IIHF، NHL، NHLPA، IOC اور متعلقہ مقام کی انتظامیہ متفق ہیں کہ رِنک کے معمولی فرق سے کھیل کی حفاظت یا معیار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔سانتا جولیا ارینا آئندہ ماہ کھیل کے لئے کھل جائے گا اور جنوری میں اٹلی کی لیگ اور کپ کے 7 میچز کے ساتھ ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی منعقد ہوگا۔ IIHF نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔