ممبئی ۔6فروری (اے پی پی):بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ورلڈ کپ کے آغاز سے محض 24 گھنٹے قبل بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے ہرشیت رانا کی ممکنہ …
ہرشیت رانا کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ، بھارتی ٹیم کو ممکنہ دھچکا

مزید خبریں
ممبئی ۔6فروری (اے پی پی):بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق دسواں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ورلڈ کپ کے آغاز سے محض 24 گھنٹے قبل بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے ہرشیت رانا کی ممکنہ عدم دستیابی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے۔
سوریہ کمار یادو نے بھارت کے پہلے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہرشیت راناکو ابھی مکمل طور پر باہر نہیں کیا گیا، لیکن وہ مشکوک ہیں، شام تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں انہیں معمولی انجری محسوس ہوئی تھی، مگر حالات زیادہ مثبت نظر نہیں آ رہے۔
ہرشیت رانا کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ان کی فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ میں اپنے مہم کا آغاز ہفتہ 7 فروری کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں امریکا کے خلاف کرے گا۔ ایسے میں ہرشیت رانا کی ممکنہ عدم موجودگی بھارتی بولنگ لائن اپ کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔








