ہرنائی،ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں دو فریقین کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل، دشمنی دوستی میں بدل گئی

ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کاکڑ سنزرخیل قبیلے اور خمیس و کادیان قبیلوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔قبائلی رہنما حاجی عمر شاہ آکا، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ظریف خان ترین، ملک تیمور شاہ تارن، مولوی عبدالستار تارن، عبدالرشید میانی، حاجی لونگ بابر

ہرنائی ۔ 16 اکتوبر ہرنائی (اے پی پی):ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں کاکڑ سنزرخیل قبیلے اور خمیس و کادیان قبیلوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔قبائلی رہنما حاجی عمر شاہ آکا، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ظریف خان ترین، ملک تیمور شاہ تارن، مولوی عبدالستار تارن، عبدالرشید میانی، حاجی لونگ بابر، حاجی وہاب علیزئی اور حاجی بڑیچ کی ثالثی میں خمیس اور کادیان قبیلوں کا جرگہ / میڑ سنزرخیل کور میں سنزرخیل قبیلے کے پاس لے جایا گیا اور فیصلے کے مکمل اختیارات سنزرخیل قبیلے کو دے دیے گئے۔

سنزرخیل قبیلے کے سربراہ وہاب خان کاکڑ نے جرگہ قبول کرتے ہوئے فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور اپنے قبیلے کی جانب سے خمیس اور کادیان قبیلوں کو معاف کر دیا۔اس موقع پر وہاب خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے اور سارے وطن کے حالات آپس کی دشمنیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمیں اپنے باہمی اختلافات اور رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور امن و خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔وہاب خان کاکڑ نے تمام ثالثین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ناخوشگوار واقعے کے بعد مثبت کردار ادا کرکے مسئلے کو حل کروایا