ہری پور،حطار میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی، ریسکیو 1122

93
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد۔ 03 اپریل (اے پی پی):ہری پور کے علاقے حطار میں ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حطار میں بانڈی پمپ کے قریب موٹرسائیکل اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرا گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 21 سالہ ذیشان اور 20 سالہ یاسر سکنہ ٹیکسلا زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔