ہری پور،کانگڑہ بائی پاس پر ٹریفک حادثہ،2 افراد زخمی

ہری پور میں کانگڑہ بائی پاس پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ہری پور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ہری پور میں کانگڑہ بائی پاس پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق کانگڑہ بائی پاس پر ریلوے پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ احتشام سکنہ کانگڑہ کالونی اور 22 سالہ سراج سکنہ کمال پور زخمی ہوئے۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔