ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان کی ہدایت پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ حطار کی حدود میں مسماۃ (ف) کو بذریعہ سوشل میڈیا ہراساں اور بلیک میل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 506 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران حیدر ولد غلام حیدر سکنہ محلہ چھوئیاں حطار کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔