ہری پور ،تحصیل خانپور کی یوسیز میں ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

84

ہری پور۔ 11 فروری (اے پی پی):تحصیل خانپور کی یوسیز حطار ، خانپور اور ترناوہ میں ہفتہ وار صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل خان پور میں ویلج کونسل حطار , خانپور اور ترناوہ میں ہفتہ وار خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس مہم میں ان یوسیز سے ہفتہ وار تمام وال چاکنگ کو ختم کیا جائے گا، تمام نالوں کی صفائی، تمام کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا، راستوں سے تعمیراتی سامان اور غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو ہٹایا جائے گا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سی او یونٹ حطار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ہری پور کی سربراہی میں حطار سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خان پور ڈاکٹر تزئین ظفر ٹی او آئی ٹی ایم اے خان پور اور عوام الناس نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ہری پور اور اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے شرکاء کو صفائی کی اہمیت اور ضرورت سے اجاگر کیا۔ بعد ازاں سی او یونٹ حطار سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ صفائی میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

عوام الناس سے خصوصی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ کچرا ٹی ایم کے مختص پوائنٹس پر پھینکیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس خان پور کے دفتر کے نمبر 0995640162 اور ٹی ایم اے کے نمبر 0996640170 سے رابط کیا جائے ۔