ہری پور میں ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر،1شخص زخمی

117

ہری پور۔ 28 مارچ (اے پی پی):ہری پور میں ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہری پور کے علاقے درویش میں پی ایس او پمپ اور شان ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 20 سالہ موٹر سائیکل سوار زبیر سکنہ کوٹ نجیب اﷲ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکارنے زخمی زبیر کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔