اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ہزارہ موٹروے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کے باعث صبح کے وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں،دھند میں ان ہدایات کا خیال رکھیں،گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،گاڑی کی رفتار کم رکھیں،اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں …
ہزارہ موٹروے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کے باعث صبح کے وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) ہزارہ موٹروے برہان سے جھاری کس تک شدید دھند کے باعث صبح کے وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں،دھند میں ان ہدایات کا خیال رکھیں،گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،گاڑی کی رفتار کم رکھیں،اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں اورگاڑی کی ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ حد نگاہ زیادہ ہوجانے پر موٹر وے کھول دی جاتی ہے۔








