ہزارہ کے عوام کیلئے سوئی گیس کا تحفہ نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے وفاقی وزیر مذہبی امور

104

مانسہرہ۔ 12 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام کیلئے سوئی گیس کا تحفہ محمد نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے جسے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، ملک میں آئندہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی اور ہماری ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ وہ گذشتہ روز مانسہرہ میں سوئی گیس کی 12 قطر انچ لائن کی تنصیب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیاسی اکابرین سمیت سوئی گیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکی کناری ڈیم، موٹر وے اور سوئی گیس کو پکھل کے علاقوں ڈھوڈیال شنکیاری اور بفہ تک پہنچانے کیلئے موجودہ حکومت کوشاں ہے جس سے علاقہ ترقی کرے گا۔