پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ کا مقامی ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان اور چین کے درمیان برسوں پر محیط پرانی دوستی کا ایک عکس ہے اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ مقامی ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان خون دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان اور چین کے درمیان برسوں پر محیط پرانی دوستی کا ایک عکس ہے اور یہ ہماری آنے والی نسلوں کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ مقامی ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان خون دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اس جہت پر لے جائے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں تیسری مرتبہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور یہ میرے لئے نئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے آل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور سماجی و سیاسی تعلقات میں بڑھوتری کے لئے اس کا کردار اہم ہے۔ قبل ازیں آل پاکستان چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی صدر عطیہ قطب نے خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔