ہمارا بنیادی نصب العین سائلین کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے،جسٹس مامون رشید شیخ

لاہور۔13 جنوری(اے پی پی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی نصب العین سائلین کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے، تربیتی کورسز کا بنیادی مقصد عام سائلین کو بہترین انصاف کی فراہمی ہے ،ججز بہترین فیصلے کریں، وسائل کی کمی کے باعث نئے جوڈیشل کمپلیکسز، کورٹس اور دیگر سہولیات کےلئے مناسب فنڈز موجود نہیں ہیں تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ …

لاہور۔13 جنوری(اے پی پی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی نصب العین سائلین کے دکھوں کا مداوا کرنا ہے، تربیتی کورسز کا بنیادی مقصد عام سائلین کو بہترین انصاف کی فراہمی ہے ،ججز بہترین فیصلے کریں، وسائل کی کمی کے باعث نئے جوڈیشل کمپلیکسز، کورٹس اور دیگر سہولیات کےلئے مناسب فنڈز موجود نہیں ہیں تاہم ہماری پوری کوشش ہے کہ ججز، وکلاء اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ وہ سوموار کے روزپنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جنرل ٹریننگ پروگرام کے تحت دسویں تربیتی کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار عبدالستار، ڈی جی ڈسٹرکٹ جیوڈیشری اشترعباس، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر اور سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان سمیت اکیڈمی کے انسٹرکٹرز اور افسران بھی موجود تھے۔ چھ روزہ تربیتی کورس میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شرکت کررہے ہیں.مامون رشید شیخ نے کہا کہ ہمارے ججز محدود وسائل میں بہترین کام کررہے ہیں. ہم پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بھی مشکور ہیں جو ہمارے ججز کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ تربیت فراہم کررہی ہے. فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز بہترین فیصلے کریں، قانون اور میرٹ کے مطابق انصاف کہ فراہمی کو یقینی بنائیں، صوبے کی عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے، اس اعتماد کو برقرار رکھیں. یاد رکھیں ہمارے سسٹم میںمعمولی لغزش کی گنجائش نہیں ہے، اس لئے پوری دیانتداری، محنت اور لگن اپنے کام کو جاری رکھیں. ہمیں امید ہے کہ ججز کو اکیڈمی میں سیکھنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے، جس سے جوڈیشل افسران کی استعداد کار میں اضافہ اور صلاحیتوں میں نکھار آئے گا.