ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یوم دفاع وشہدا ءپر پیغام

ispr
ispr

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یو م دفاع و شہدا ءکا پیغام جاری کیا جس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے،

پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔