ہماری جوہری سرگرمیاں شفاف، آئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور این پی ٹی کے دائرہ کار میں ہیں، ایران

تہرا ن ۔28نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ا س کی جوہری سرگرمیاں شفاف،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی زیر نگرانی اور جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے (این پی ٹی ) کے دائرہ کار میں انجام پا رہی ہیں۔ ارنا کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام اور اس کا مقصد واضح ہے، …

تہرا ن ۔28نومبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ ا س کی جوہری سرگرمیاں شفاف،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی زیر نگرانی اور جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے (این پی ٹی ) کے دائرہ کار میں انجام پا رہی ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی جوہری پروگرام اور اس کا مقصد واضح ہے، یہ شفاف اور پرامن ہے، ہماری تمام سرگرمیاں آئی اے ای اے کی نگرانی اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی )کے دائرہ کار میں ہیں۔

پروگرام کے دائرہ کار میں یورینیم کی افزودگی کی سطح کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد مقرر کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف اہداف کے مطابق افزودگی کی مختلف شرحیں ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ہم کارکردگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلند سطح کی افزودگی کی حامل زیادہ موثر اور اقتصادی مشینوں کا حصول ہمارے منصوبے کا حصہ ہے ،توقع ہے کہ ایران ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے 29 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یکجا ہوں گے۔

مزید خبریں