ہمارے بہادر سپوتوں نے آج کے دن دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ساری زندگی کے لئے اسے احساس کمتری کے اندھیروں میں دھکیل دیا،ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہی کی شام ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور ساری زندگی کے لئے دشمن کو احساس کمتری کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہی کی شام ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور ساری زندگی کے لئے دشمن کو احساس کمتری کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہے اپنے جوانوں پر اپنی افواج پر اور اپنی قوم کے بچے بچے پر جو اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ایک ایک انچ کے لئے لڑ مرنے کو تیار ہیں۔