اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) دنیا میں تعلیمی شعبہ میں انقلاب آ چکا ہے، ہمیں بھی اصلاحات لانا پڑیں گی۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے مقامی ہوٹل میں پاکستان سمٹ میں شرکت کے موقع پر انسانی وسائل کی ترقی کے عنوان پر پینل بحث و مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے اس امر پر …
ہمیں تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لانا پڑیں گی، سید ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) دنیا میں تعلیمی شعبہ میں انقلاب آ چکا ہے، ہمیں بھی اصلاحات لانا پڑیں گی۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے مقامی ہوٹل میں پاکستان سمٹ میں شرکت کے موقع پر انسانی وسائل کی ترقی کے عنوان پر پینل بحث و مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو 21ویں صدی کے حساب سے ہنر سکھانا ہوں گے جس کیلئے نجی شعبہ کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین اور روباٹکس کی طرف بڑھ رہی ہے، ہمیں بھی ڈیجیٹل ایج کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پالیسی اور پلان ہے، آگے جا کر پالیسی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا جس کا سدباب ضروری ہے۔








